یہ کانگریس تھی جس نے ہندوستان کو پہلی خاتون وزیر اعظم دی :وقار رسول وانی

0
0

بی جے پی عوام سے کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے :رمن بھلا
یو ایل بی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کیڈر کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍صدر جے کے پی سی سی وقار رسول وانی نے یہاں اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ کانگریس نے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کی ہے اور پی آر آئی میں 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرکے سیاست کے میدان میں ان کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔آج یہاں پی سی سی میں منعقدہ جموں و کشمیر پردیش مہیلا کانگریس کی ایک متاثر کن میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وقار رسول وانی نے خواتین سے کہا کہ وہ سیاست کے میدان میں آگے آئیں تاکہ ان کی مناسب شرکت کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں۔اس موقع پرورکنگ صدر پی سی سی رمن بھلا، جے کے پی سی سی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما، سینئر لیڈر ونود شرما بھی موجود تھے جبکہ مہیلا کانگریس کی صدر شمیما رینا نے میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پروانی نے کہا کہ یہ آئین کی 73ویں اور 74ویں ترمیم کے راجیو گاندھی کے وژن کا نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر سمیت ملک میں پنچایت راج نظام کے تینوں درجوں میں خواتین کو 33 فیصد کوٹہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی فراہم کیں، جنہیں دنیا نے آئرن لیڈی کے طور پر پہچانا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر یہ کانگریس تھی جس نے پہلی خاتون صدر اور پہلی لوک سبھا اسپیکر دی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس یو ایل بی میں آنے والی خواتین کو پارٹی میں ان کے کام اور جیتنے کی صلاحیت کے لحاظ سے مناسب کوٹہ دے گی۔وہیںورکنگ صدر رمن بھلا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہیلا کانگریس سے کہا کہ وہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر یو ایل بی میں پارٹی مینڈیٹ کے لیے ممکنہ لیڈروں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے خواتین کو کانگریس کے حق میں متحرک کریں جس نے جھوٹے وعدوں اور جذباتی مسائل پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام سے کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا