سید محمد الطاف بخاری کا مولانا داؤدی اور مولانا ویری کی رہائی کا خیر مقدم، فاضل عدلیہ کے حکم پر اظہار اطمینان کیا

0
0

حکومت سے میر واعظ عمر فاروق اور مولانا منظور کو بھی رہا کرنے کی اپیل کی

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ا?ج وادی کے دو سرکردہ مذہبی رہنماؤں تحریکِ صوت الاولیائ کے سربراہ مولانا عبدالرشید داؤدی اور جمعیت اہلحدیث سے وابستہ مولانا مشتاق احمد ویری کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے آج دونوں مسلم علمائ کی نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔ دونوں رہنماوں کو گزشتہ سال ستمبر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے جانے کے بعد جموں کے کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے مولانا داؤدی اور مولانا ویری کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات سے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ فاضل ہائی کورٹ نے ان ممتاز مذہبی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

اپنی پارٹی کے صدر، میرواعظ عمر فاروق اور مولانا منظور جیسے دیگر مذہبی رہنماؤں کی رہائی کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا، ’’میں ایل جی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرواعظ صاحب اور مولانا منظور کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے تاکہ یہ سبھی مذہبی رہنما اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ سارے مذہبی رہنما عوام میں بے حد مقبول ہیں، اس لحاظ سے یہ سماج میں پھیلی برائیوں، بالخصوص منشیات کے استعمال کے فروغ کی روکتھام میں ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ مذہبی رہنما لوگوں پر قابل ذکر اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور سماجی برائیوں، خاص طور پر وادی میں منشیات کے استعمال کے تیزی سے پھیلتے ہوئے مسئلے کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس نے شامل کیا.

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا