چیف جسٹس کا دورۂ شوپیان، نئے کورٹ کمپلیکس میں جاری کاموں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا

0
0

شجرکاری مہم میں حصہ لیا ، عدالتی اَفسران اور بار ممبران کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور عدالتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا
شوپیان؍؍جموں و کشمیر او رلداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج شوپیان کا دورہ کیا اور عدالتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے شوپیاں میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا دورہ کیا اورشروع میں کورٹ کمپلیکس میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا جس میں سرسبز اور دیر پا ماحول کے لئے اَپنے عزم کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے آر اینڈ بی کی جانب سے زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی عمارت کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے کام کو تیز کرنے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے عدالتی اَفسروں اور بار ممبران سے بھی استفساری گفتگو کی اور عدلیہ اور مفاد عامہ سے متعلق مسائل سنے اور ضلعی عدالتوں او رماتحت عدالتوں کے کام کا ج کا بھی جائزہ لیا۔چیف جسٹس کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ، ڈسٹرکٹ پرنسپل اینڈ سیشنز جج ریاض الحق مرزا، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب ، ایس ایس پی تنو شری ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد لون ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سشیل سنگھ ، منصف برجراج سنگھ ، بارکے صدر، دیگر اَفسران ، بار اراکین اور اَفسران بھی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا