یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2017 کے نتائج کا اعلان

0
51

حیدر آباد کے دوری شیٹی نے کیا ٹاپ،درماڑی ریاسی سے محمد فاروق ہوئے کامیاب
لازوال ڈیسک
جموں: یو پی ایس سی سول سروسز 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس امتحان میں حیدر آباد کے دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے۔ جبکہ انو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔یو پی ایس سی کا پری ایگزامنیشن 18 جون 2017 کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام 28 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا۔ یہ امتحان ملک بھر میں خالی پڑی 980 سیٹوں پر افسروں کی تقرری کیلئے ہو اتھا۔ اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیز جن میں گروپ اے اور بی عہدوں پر تقرری ہونی ہے۔ریاست جموں وکشمیرکے ستم زدہ ،پسماندہ وقبائلی طبقہ سے تین نوجوانوں نے آئی اے ایس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے قوم کانام روشن کیاہے۔ان میں ضلع ریاسی کے ایک انتہائی دورافتادہ گاﺅں لسولی، تھرو کے چوہدری محمد فاروق قابل ذکر ہیں۔ حاجی نورحسین کے صاجزادے بچپن سے ہی انتہائی ذہین اور قابل طالب عمل رہے ہیں جنہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی لیکن اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے اُنہوں نے اپنے گاﺅں سے پہلے آئی اے ایس بننے کاخواب شرمندہ¿ تعبےرکیاہے۔محمد فاروق کے والد بھی محنت ومشقت کامجسمہ رہے ہیں جنہوں نے ایک معمولی مزدورکی حیثیت سے اپنی زندگی شروع کی ، بچوں وبہترتعلیم کے زیورسے نوازنے کیلئے اُنہوں نے تجارت شروع کی اور لوگوں کے گھروں سے اشیائے خرید کربازارمیں فروخت کرتے تھے ، بعد ازاں محنت نے رنگ لائی تووہلسول سے ہجرت کرتے ہوئے درماڑی میں آبادہوگئے جہاں دُکان ڈالی اور اپناکاروبار آگے بڑھایا، سماج کی ایک معززشخصیت کارتبہ پایااور آج اُن کے صاجزادے میں ان کاسرہی نہیں بلکہ پورے علاقہ وقوم کاسرفخر سے اُونچاکردیا۔محمد فاروق کے علاوہ اس گوجربکروال طبقہ سے دودیگرمنتخب ہونے والے نوجوانوں میں سانبہ ضلع سے اطل چوہدری اور مینڈھرپونچھ سے عامربشیر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا