یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں گول انتظامیہ کا اجلاس منعقد

0
0

مختلف محکمہ جات کو تقریب کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری
لطیف ملک
گول // سب ڈویژن گول میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو پْر امن و احسن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے آج گول انتظامیہ کی جانب سے صدر مقام گول میں ایک میٹنگ زیر صدارت ایس ڈی ایم گول تنویر المجید منعقد ہوئی جس میں تمام محکمہ جات کے آفیسران ، و سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گو ل تنویر المجید نے تمام محکمہ جات کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ سب ڈویژن گول کے صدر مقام و دوسرے مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن طریقے اور پر امن منانے کے لئے چوکس رہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پارکنگ سسٹم ،حفاظتی انتظامات ، صفائی و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ متعلقہ مقامات پر مناسب عملہ ، ایمبو لینس اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات دستیاب رکھیں اور فائر سروس محکمہ بھی متحرک رہے۔ انہوں نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر محکموں کے درمیاب قریبی تال میل پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا