لطیف ملک
گول// ایس ایچ او گول فردوس احمد کے تبادلے اور یہاں پر نئے تعینات ہوئے ایس ایچ او سمیر احمد کے اعزاز میں سابقہ سرپنچوں ، پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی و معزز شہریوں نے استقبالیہ اور الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او فروس احمد کے کام کاج کو کافی سراہا۔ مقررین نے کہا کہ جس طرح سے قلیل مدت میں ایس ایچ او موصوف نے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ امن و امان و گول میں نشہ کے خلاف ایک جنگ چھیڑی وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست اور عوام ہمدرد پولیس آفیسران کی قدر کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر نئے تعینات ایس ایچ او سمیر احمد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اْمید ہے کہ سمیر صاحب فردوس صاحب کی کمی کو یہاں کی عوام میں محسوس نہیں ہونے دیں گے جس طرح سے فردوس صاحب نے عوام کے لئے کام کیا ہے سمیر بھی عوام کے لئے کام کریں گے۔