یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر کشتواڑ میں اعلیٰ سطح سیکورٹی میٹنگ منعقد

0
0

ڈی آئی جی ڈی ڈوڈہ، کشتواڑ رامبن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا نے ہدایات جاری کیں
بابر فاروق
کشتواڑ//ڈی آئی جی ڈی ڈوڈہ، کشتواڑ رامبن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے ضلع پولیس لائنز کشتواڑ میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی۔ اجلاس میں بریگیڈیئر 9 سیکنٹر آر آر سمیر کے پالنڈے، سی او سی آر پی ایف 52 بٹالین پرما شیون، سی او سی آئی ایس ایف آنند سکسینہ، آرمی 11/17/26 آر آر، ایس ڈی پی اوز، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی، آئی بی اور پولیس اور سی اے پی ایف محکمہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ سینئر سپریٹنڈنٹ آف کشتواڑ خلیل پوسوال نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی، جس میں ضلع کشتواڑ کی سیکورٹی صورتحال کو شامل کیا گیا۔ دہشت گردی کی سرگرمیاں، آپریشن ٹچ، ملن اوپریشن تھرڈ آئی، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چہرے کی شناخت کے نظام کے نفاذ جیسے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی آئی جی نے خاص طور پر رام مندر اور یومِ جمہوریہ جیسے آنے والے پروگراموں کے پیشِ نظر میں سخت چوکسی کی ضرورت پر زور دیاسکیورٹی میٹنگ کے بعد، ڈی آئی جی ڈی ڈوڈہ، کشتواڑ رامبن رینج نے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ کے ہمراہ پولیس تھانہ کشتواڑ میں عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رامبن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا نے اٹھائے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ حل کو ترجیح دیتے ہوئے فوری کارروائی کا یقین دلایا۔ شرکاء نے عوام اور محکمہ پولیس کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔پولیس ڈاکٹر سنیل گپتا نے پولیس تھانہ کشتواڑ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اوور گراؤنڈ ورکران، سرینڈرڈ عسکریت پسندوں اور پاکستان و پاکستان مقبوضہ کشمیر میں موجود افراد سے متعلق ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کشتواڑ انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے اور ان کے عملے کو پولیس تھانہ کے کام کاج کو مزیر بہتر اور یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا