رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ گاڑیوں و بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے لوگوں کی تلاشی و تصدیق کی گی۔
بابر فاروق
کشتواڑ؍حال میں ہوئے راجوری میں دہشتگرانہ حملے و یومِ جمہوریہ کے پیش نظر ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو میں انڈین آرمی نے جموں وکشمیر پولیس و وی ڈی سی ممبران کے اشتراک میں ایک تلاشی ابھیان چلایا۔ جموں وکشمیر پولیس و وی ڈی سی کے اراکین کے تعاون سے کی گئی تلاش ابھیان کے دوران مختلف علاقوں میں رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران قومی شاہراہ 244 پر آمدورفت کرنے والی مسافر و مال بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست سے آئے ہوئے مزدوروں کے تلاشی و تصدیق بھی کی گئی۔