آزادی کے بعد سے اب تک پونچھ کے لورن کی عوام فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی کررہی ہے مطالبہ

0
0

فائر سروس کی عدم دستیابی سے اب تک سینکڑوں مکانات اور بڑے پیمانے پر جنگلات ہوئے نذرآتش
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل کے لورن بلاک ہیڈ کواٹر پر گزشتہ کئی سالوں سے لوگ فائر سروس سٹیشن کی مانگ کرتے آرہے ہیں۔ کئی حکومتیں آئی اورگئیں تاہم ابھی بھی لورن عوام کو ایک فائر سروس ا سٹیشن میسر نہیں ہوسکا۔ اگرچہ گزشتہ چند ماہ قبل لورن میں فائر سروس کی گاڑی فراہم بھی کئی گئی تھی اور باضابطہ طور پر ضلع ترقیاتی کونسل ممبر لورن کے ہاتھوں افتتاح بھی کیاگیاتھاتب عوام میں امید کی ایک کرن جاگی تھی کہ اب گاڑی کے ساتھ ساتھ یہاں فائر سروس سٹیشن بھی قائم کیاجائیگالیکن عوام کی امیدوں پر تب پانی پھر گیا۔جب کچھ روز کے بعد ہی گاڑی کو واپس بلا لیا گیا۔اس حوالے سے سابق سرپنچ امران بشیر، جمیل احمد خان، اعجاز احمد تانترے، لعل دین وغیرہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لورن کی گیارہ پنچائیت ہیںاور 25؍30ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل یہ بلاک ہمیشہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں کے عوام کے ساتھ اس وقت دھوکہ ہوا جب فائر سروس کی گاڑی دی اور چند دنوں کے بعد واپس لے لی۔انہوں نے مزید کہاکہ اس علاقہ میں فائر سروس گاڑی کی اس لئے بھی اشد ضروری ہے کہ یہاں لوگوں کے لکڑی کے مکان بنے ہوئے ہیں اور وہیں پر گھروں کے پاس مویشیوں کے لئے گھاس وغیرہ بھی جمع رکھتے ہیں جہاں کئی بار اچانگ آگ جیسی واردات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے استدعا کی ہے کہ لورن میں جلد از جلد فائر سروس اسٹیشن اور گاڑی فراہم کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا