یشونت سنہا کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم وارد کشمیر 

0
0

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں سے ملاقات

سرینگر؍ :کے این ایس / 6 رکنی ایک سیول سوسائٹی وفد سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی سربراہی میں جمعہ کو 4 روزہ دورے پر کشمیر پہنچ گیا ۔ اس دوران انہوں نے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد پہلی مرتبہ 6 رکنی سیول سوسائٹی وفد سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی میں وارد کشمیر ہوا ۔ وفد کشمیر میں 5 اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لے گا ۔ اس وفد میں یشونت سنہا کے علاوہ وجاہت حبیب اللہ ، کپل کاک ، بھارت بھوشن اور سشوبہ بھاروے شامل ہیں ۔ سرینگر کے ائرپورٹ پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی مذکورہ وفد سیدھے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے فدتر واقع سرینگر پہنچ گئے جہاں انہوں نے کے سی سی آئی کے نائب صدر اے ایم میر کے ساتھ ملاقات کی ۔ یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی ، جس دوران کے سی سی صدر نے 5 اگست کے بعد پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال ، لاک ڈائون اور مسلسل بند کے نتیجے میں تاجروں و صنعت کاروں کو درپیش مشکلات اور کشمیر کی معیشت پر مرتب ہورہے منفی اثرات سے آگاہ کیا ۔ کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ایم میر نے کہا کہ انہوں نے یشونت سنہا کے سامنے 5 اگست کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال اور انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے نتیجے میں کشمیر کی معیشت پر مرتب ہورہے منفی اثرات کے حوالے سے مکمل طور جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یشونت سنہا کی سربراہی والی مذکورہ ٹیم کو کشمیری تاجروں و صنعت کاروں کو ہورہے نقصان کے بارے مین بھی مکمل جانکاری فراہم کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں بتایا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ معاملہ کتنی دیر تک جاری رہے گا ۔ ادھر ذرائع سے کے این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ کشمیر میں مذکورہ وفد اپنے قیام کے دوران سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گروپ سرینگر سے روانگی سے قبل اتوار کو یہاں ایک پریس بریفنگ بھی دے سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یشونت سنہا کی سربراہی والے اس گروپ میں اگست کے پہلے ہفتے میں کشمیر آنے کی کوشش کی تھی تاہماس گروپ کو سرینگر کے ائرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا ۔ ایک اعلیٰ افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ اس دفع مذکورہ گروپ کو واضح ہدایت دی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا