ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اسٹوکس سری لنکا سیریز سے باہر

0
0

لندن، 14 اگست (یو این آئی) انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پٹھوں میں کھچاؤ (ہیمسٹرنگ انجری) کی وجہ سے سری لنکا کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسٹوکس کو یہ چوٹ دی ہنڈریڈ میں ناردرن سپرچارجرز کے لیے کھیلتے ہوئے اتوار کو مانچسٹر اوریجنلز کے خلاف لگی تھی۔ اسٹوکس رن لیتے ہوئے پچ پر گر گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں بیساکھیوں کی مدد سے پویلین لے جایا گیا۔
منگل کو کیے گئے اسکین سے معلوم ہوا کہ وہ بڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ 21 اگست سے سری لنکا کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ نائب کپتان اولی پوپ کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے دورے پر اسٹوکس 7 اکتوبر سے ملتان میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے واپسی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انگلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے جیک کرالی بھی دورہ پاکستان پر واپسی کر سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا