سی ٹیٹ امتحان میں مائینوریٹی کوچنگ کے اسٹوڈینس کی کامیابی

0
0

لازوال ڈیسک

موتیہاری // بچوں کے روشن مستقبل تعمیرکرنے اور ملک کی تعمیر وترقی کے رفتارکو دھار دینے میں ایک ٹیچر کا کلیدی کردار ہوتا ہے،ایک ٹیچر ہی تراش اور خراش کر کے ڈاکٹڑ،انجینئر،ماہر ٹیچر،صحافی،سائنس داں ،امانت دار آفیسرویگر افراد بنا کر زندگی کے مختلف شعبوں میںان کی خدمات فراہم کرتا ہے،گویا ایک ٹیچر کے بغیر کامیاب افراد تیار کرنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر نہیں کرسکتے۔ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اسٹوڈینس کامیاب ہو کر ملک وملت کے نام کو روشن کرے، اپنا ٹارگیٹ بنا کر کڑی محنت اور جدوجہد کرے۔دراصل ڈاکٹر رحمن ماڈل اکیڈمی موتیہاری میں محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود حکومت بہار اورمولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسیٹی پٹنہ کے زیر اہتمام ایس ٹیٹ،سی ٹیٹ،ایس ایس سی ،ریلوے اور بینکنگ کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے چلائے جارہے مفت اقلیتی کوچنگ کلاس کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے چند دنوں قبل ان خیالات کا اظہارپرنسپل سکریٹری جناب عامر سبحانی نے کیا تھا۔جن کی وجہ سے اسٹوڈینس اور فیکلٹی ممبرس میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا،یہی وجہ ہے کہ آج فیکلٹی کی کڑی محنت ،انتظامیہ کی صحیح رہنمائی،اور جناب عامر سبحانی کی ذاتی دلچسپی،ان کے بتائے ہوئے کامیابی کے اصول، سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی امید بھری باتوں سے پرجوش ہو کر سی ٹیٹ کے امتحان میںتقریبًا تیس طلبائ/طالبات نے کامیابی حاصل کر کے اپنے بعد آنے والے بچوں کی کامیابی کے لئے ایک نیا پیغام بھی دیا۔ اورتقریباً دس اسٹوڈینس ایسے بھی ہیں جوایک یاصرف دو نمبر کی وجہ سے کامیابی سے دور رہے۔سینٹر کوآرڈینٹر مفتی محمد نوشاد قاسمی نے اس کے لئے عامر سبحانی کے ساتھ محکمہ اقلیتی فلاح وبہبود حکومت بہار،نوڈل ایجنسی مولانا مظہرالحق عربی وفارسی یونیورسیٹی پٹنہ کے سبھی متفکر افراد اور اپنے فیکلٹی ممبرس کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی فکر مندی اور انتھک محنت وکوشش کی وجہ سے اسٹوڈینس کی کامیابی ممکن ہوسکی ۔ اور کامیاب ہونے والے سبھی اسٹوڈینس کو مبارکبادی بھی پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا