ہندوستان کی تیر اندازی مکسڈ ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

0
0

پیرس، 02 اگست (یو این آئی) انکیتا بھکت اور دھیرج بومادیورا کی ہندوستانی تیر اندازی مکسڈ ٹیم نے آج پیرس اولمپکس کے راؤنڈ آف 16 کے مقابلےمیں انڈونیشیا ئی جوڑی دیانندا چوئی رونیسا اور عارف پنگیسٹو کو پانچ-ایک سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
آج کھیلے گئے مقابلے میں، بھکت-بومادیورا کی جوڑی نے بالترتیب 37-36 اور 38-37 کے اسکور کے ساتھ پہلا اور تیسرا سیٹ جیتا۔ دوسرا سیٹ 38-38 سے برابر رہا۔ ہندوستانی جوڑی نے اپنی پری کوارٹر فائنل جیت کے دوران پانچ بار دس ایس لگائے۔
کوارٹر فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ اسپین یا چین سے ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا