روس میں عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک

0
0

ماسکو، 02 اگست (یو این آئی) روس کے نزنی ٹیگل شہر میں ایک رہائشی عمارت کے جزوی طور پر گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔
ہنگامی حالات کی وزارت (ای ایم ای آر کام) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ای ایم ای آر کام نے کہا کہ یہ سانحہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب روس کے سیورڈلووسک اوبلاسٹ میں واقع نزننی ٹیگل میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے دو داخلی دروازے دھماکہ کے سبب تباہ ہوگئے۔ اس عمارت میں گیسی توانائی سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملبے سے کل 15 افراد کو بچا لیا گیا جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا