ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑھ کر 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کاامکان

0
0

نئی دہلی، 4 اپریل (یواین آئی) اقوام متحدہ کے ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی کمیشن (اقوام متحدہ-اسكیپ) نے رواں مالی سال میں ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑھ کر 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کاامکان ظاہر کیا ہے۔
کمیشن کے یہاں جمعرات کو شائع ایشیا پیسیفک اقتصادی و سماجی سروے 2019 میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 31 مارچ کو ختم مالی سال 2018-19 میں ملک کی متوقع شرح ترقی 7.2 فیصد رہی ہے جس کے رواں مالی سال میں 7.5 فیصد پر پہنچ جانے کی امید ہے. مالی سال 2020-21 میں اس کے 7.6 فیصد رہنے کے امکان کا اظہار کیا گیا ہے۔
سروے میں ترقی کی شرح کے ساتھ ملک میں اوسط خوردہ مہنگائی کے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔اس سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 3.3 فیصد پر رہنے والی مہنگائی کی شرح رواں مالی سال میں بڑھ کر 4.5 فیصد اور اگلے مالی سال میں 4.6 فیصد پر پہنچ جائے گی ۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ پورے ایشیا پیسیفک علاقے میں مجموعی طور پر اقتصادی منظر نامہ مستحکم اور مہنگائی کی شرح نسبتا کم رہے گی۔ اقوام متحدہ-اسكیپ کے جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناگیش کمار نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سات فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کرنے کی وجہ سے اس علاقے میں جنوبی ایشیا کی ترقی کی شرح سب سے زیادہ رہے گی. اس علاقے میں کام کرنے کی عمر والے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے اچھے روزگار کی ضرورت ہے۔
یو این آئی،  

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا