انڈیا کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ، ملائیشیا ’کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘

0
0

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ انڈیا کے تاجروں کی جانب سے ملائیشیا کے پام آئل کے بائیکاٹ کے باوجود کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پام آئل کے حوالے سے تعطل تجارتی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا دنیا کا دوسرا بڑا پام آئل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والا ملک ہے جبکہ انڈیا اس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

مہاتیر محمد نے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے کہا تھا کہ انڈیا نے کشمیر پر ‘حملہ کرکے اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔’ جبکہ انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے رواں سال پانچ اگست کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی جس کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملائیشیا اور ترکی نے آواز بلند کی تھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا