ہندوستان کو ایک خوشحا ل اور صحت مند ملک بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری: روہت کنسل

0
0

پنچایت سوریہ چک میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا گرمجوشی سے اِستقبال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا آج بلاک منڈل کے پنچایت سوریاچک میں پرتپاک اِستقبال کیا گیا جس میں مرکزی پربھاری افسر اور مرکزی وزارتِ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکسٹائل روہت کنسل بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔اُن کے ہمراہ سیکرٹری منصوبہ بندی اعجاز اسد،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں جموں سچن کمار واشیا، اے ڈی ڈی سی شیر سنگھ، اے سی ڈی پریتی شرما اور دیگر سیکٹورل اَفسران، ممتازشہری اور عوامی نمائندے بھی تھے۔روہت کنسل نے یاترا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ہندوستان کو ایک خوشحا ل اور صحت مند ملک بنانے کے لیے ضروری اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ اُنہوں نے آیوشمان بھارت سکیم کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے گزشتہ دہائی میں سرکاری سکیموں کے نمایاں اثرات کو اُجاگر کیا۔ روہت کنسل نے کہاکہ جموں و کشمیرمیں اس سکیم کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج ہے جو ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں ایک منفرد کامیابی ہے۔اُنہوں نے اُجولا، اجالا اور مختلف سماجی بہبود پنشن پروگراموں جیسی سکیموں کے مثبت نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایم کسان کسانوں کو ان کے بینک کھاتوں میں مالی امداد کی منتقلی کے ذریعہ براہ راست فائدہ پہنچاتا ہے۔روہت کنسل نے واضح کیا کہ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا بنیادی مقصد ملک کے ہر کونے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام اہل استفادہ کنندگان سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔ حالیہ رِپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ 24.8 کروڑ لوگ خط افلاس سے اوپر اُٹھ چکے ہیںجس کی بڑی وجہ مفت راشن اور پنشن سکیموںجیسے اقدامات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سال 2047 تک کے عرصے کو دیکھتے ہوئے جسے امرت کال کے نام سے جانا جاتا ہے ، ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس میں عوامی شرکت کے ناگزیر کردار پر زور دیا گیا ہے۔روہت کنسل نے ہر فرد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے فرائض پوری تن دہی سے اَنجام دے کر ، عوامی سہولیات کی مالی مدد کر کے اور پانی کے تحفظ اور توانائی کی بچت جیسے دیرپاطریقوں کو اپنا کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ اَدا کریں۔اِس تقریب میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے محکمانہ سٹال بھی لگائے گئے جہاں عوام کو مختلف محکموں کے نمائندوں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقعہ ملا اور حکومتی اقدامات کی متنوع رینج کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کیں۔تقریب کا ایک لازمی حصہ ’’ میری کہانی ،میری زبانی‘‘سیگمنٹ تھا جس میں استفادہ کنندگان نے سرکاری سکیموں کے بارے میں اپنے مثبت تجربات کا اِشتراک کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا