حج اور عمرہ کے دوران مقدس مقامات کی زیارت زندگی بھر کا خواب ہے :سنہا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر حج کمیٹی کی کافی ٹیبل بُک ’’روحانی سفر حج‘‘ جاری کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے راج بھون میں جموں کشمیر حج کمیٹی کی کافی ٹیبل بُک ’’ روحانی سفر حج‘‘ کا اجرأ کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر حج کمیٹی اور ادارتی ٹیم کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ حج اور عمرہ کے دوران مقدس مقامات کی زیارت زندگی بھر کا خواب ہے اور’ کافی ٹیبل بک‘ سفر کی آسانی کو کافی حد تک بہتر بنائے گی اور معزز حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں انتہائی ضروری معلومات فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’میں جموں کشمیر حج کمیٹی کو اس فکرانگیز اِشاعت کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوںجس میں عازمین حج کو مقامات کی جھلک، ہدایات اور رہنما خطوط بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ مناسب طریقے سے اپنا حج کا فریضہ اَنجام دے سکیں۔‘‘اِس موقعہ پرچیئرپرسن جموں و کشمیر حج کمیٹی محترمہ سفینہ بیگ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری، ایگزیکٹیو آفیسر جموںوکشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر شجاعت احمد، جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ممبر مولوی محمد اشرف اور حج آفیسر اِرشاد احمد بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا