ہندوستان نے لنچ تک تین وکٹوں پر بنائے 118 رن، جیت کے لیے 74 رن کی ضرورت

0
244

رانچی، // ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو لنچ تک تین وکٹ پر 118 رن بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 74 رنوں کی ضرورت ہے۔
کل کے 40 رنز کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے پہلے سیشن میں پہلے یشسوی جیسوال 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ انہیں روٹ نے اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد ہارٹلے نے کپتان روہت شرما کو فاکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو دوسرا دھچکا دیا۔ روہت نے 55 رن کی نصف سنچری کھیلی جبکہ رجت پاٹیدار کی خراب فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہ صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ لنچ تک ہندوستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا ئیے اور اسے جیت کے لیے 74 رنوں کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ، ٹام ہارٹلے اور شعیب بشیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ہندوستان نے پہلی اننگز میں دھرو جوریل (90) کی زبردست جدوجہد کے بعد اتوار کو چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن روی چندرن اشون (51 رن پر پانچ وکٹ) اور کلدیپ یادو (22 رنز پر چار وکٹ) کی جارحانہ گیند بازی سے آگے انگلینڈ کی دوسری اننگز 145 رنز پر سمٹ گئی۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 353 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندوستان پہلی اننگز میں 307 رن بنا سکا جس کی وجہ سے مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رن کی برتری حاصل ہوئی جب کہ دوسری اننگز میں یہ برتری 191 رن ہوگئی۔ فتح کے لئے 192 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 40 رن بنا لیے تھے۔ کپتان روہت شرما (24) اور یشسوی جیسوال 16 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز کو سستے میں سمیٹنے ممیں اشون اور کلدیپ کے علاوہ رویندر جڈیجہ (56 رن پر ایک وکٹ) نے اہم رول ادا کیا۔ جڈیجہ کی سوجھ بوجھ والی گیند بازی نے انگلینڈ کے گیند بازوں کو دباؤ میں ڈالا جس کا فائدہ دوسرے سرے پر اشون اور کلدیپ کو ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا