ہم دہشت گردوں کو ان کے منبع پر ملیا میٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں: وزیر دفاع

0
50

انقرہ، // وزیر دفاع یاشار گولیر نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اصولوں کو تبدیل کردیا ہے اور دہشت گردوں کو ان کے منبع پر ملیا میٹ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
وزیر گولیر نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔
انہوں نے بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے عراق کے شمال میں ڈھیرے جمائے ہوئے ہے اور برسوں سے وہاں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، "لہذا ہم دہشت گردی کو اس کے منبع پر ختم کریں گے۔”
سرحد پار آپریشن کے بارے میں وزیر گولیر نے کہا کہ”ہم نے دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے اصولوں کو بدل دیا ہے۔ ہم نے دہشت گردوں کو ان کی پناہ گاہوں میں ہی غیر فعال بنانے کی حکمت عملی کو اپنا رکھی ہے۔”
گزشتہ 5 ۔6 سالوں سے ترک سیکورٹی قوتوں کے شمالی عراق میں موجود ہونے اور دہشت گرد تنظیم سالہا سال سے ڈھیرے جمانے والی پناہ گاہوں کو ترک کر کے جنوب کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے وزیرِدفاع نے کہا کہ دہشت گردی کو اس کے منبع پر ہی ختم کرنے کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا