جاپان اور ہندوستان، غیر ملکیوں کے خلاف، دشمنی پالنے والے ممالک ہیں: امریکہ

0
49

واشنگٹن، // امریکہ کے صدر جو بائڈن نے دعوی کیا ہے کہ جاپان اور ہندوستان،غیر ملکیوں کے خلاف دشمنی پالنے والے ممالک ہیں اور چین اور روس کی طرح نقل مکانوں سے نفرت کرتے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق جو بائڈن نے انتخابی مہم کی تقریب کے ذرائع ابلاغ کے لئے بند حصّے میں امریکہ کے اہم اتحادی ممالک ‘ ہندوستان اور جاپان’ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔
مذکورہ بیانات، وائٹ ہاوس کے انتخابی مہم کی پوری تقریر جاری کرنے کے بعد، سامنے آئے ہیں اور امریکی ذرائع ابلاغ میں گرم مباحث کا سبب بن گئے ہیں۔
بائڈن نے ابھی دو ہفتے قبل وائٹ ہاوس میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کی میزبانی کی ہے لیکن تازہ بیانات میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم نقل مکانوں کو کھُلے دِل سے قبول کر رہے ہیں۔ لیکن ذرا سوچیں چین بحیثیت اقتصادیات آخر اتنی تاخیر کیوں کر رہا ہے، جاپان ، روس اور ہندوستان کو اس قدر مسائل کیوں پیش آ رہے ہیں؟ کیونکہ وہ غیر ملکیوں کو دشمن کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نقل مکانی کو قبول کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا