ہم جوہری اسلحے کے استعمال کا فیصلہ مصنوعی ذہانت پر نہیں چھوڑ سکتے: امریکہ

0
76

واشنگٹن، // امریکہ وزارت خارجہ کے شعبہ اسلحہ کنٹرول و استحکام کے نائب مشیر ‘پال ڈین’ نے کہا ہے کہ "ہم جوہری اسلحے کے استعمال کا فیصلہ ہرگز مصنوعی ذہانت پر نہیں چھوڑیں گے”۔
پال ڈین نے آن لائن پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ "اس بارے میں ہمارا دو ٹوک اور پُر زور موقف یہ ہے کہ جوہری اسلحے کے استعمال کا فیصلہ صرف اور صرف انسانی فیصلہ ہو گا”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم، جوہری اسلحے کے استعمال کا فیصلہ کسی بھی صورت میں مصنوعی ذہانت پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمارا ملک اس بیان پر قائم ہے اور ہم نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر رائے عامہ کے لئے اس فیصلے کا اعلان کر دیا ہے”۔
ڈین نے کہا ہے کہ "ہم، چین اور روس کی طرف سے بھی اس سے مشابہہ بیان کے اجراء کا خیر مقدم کریں گے۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین کی طرف سے بھی سراہا جائے گا”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا