نائجیریا، مسلح حملے میں دس افراد لقمہ اجل

0
60

ابوجا، //نائیجیریا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اینوگو کے علاقے اوہوکوو میں حملہ کیا گیا۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
حملہ آوروں نے ہسپتال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی اور مقامی لوگوں سے کھانے پینے کی اشیاء چھین لیں۔
واضح رہے کہ حالیہ ایام میں نائیجیریا کے مختلف علاقے مختلف جتھوں سمیت دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ آئی ایس ڈبلیو اے پی کے حملوں کی زد میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا