امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے، 2 ہزار افراد زیرِ حراست

0
60

واشنگٹن،//امریکہ کے یونیورسٹی کیمپسوں میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے دوران 2 ہفتوں میں کم از کم 2 ہزار افراد کو حراست میں لیا جا چُکا ہے۔
امریکہ کے معتبر ترین تعلیمی اداروں سمیت بیسیوں یونیورسٹیوں میں 18 اپریل سے فلسطین کے حق میں مظاہرے کئے جا رہے اور غزّہ کے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مظاہروں کے دوران متعدد تدریسی اہلکاروں اور پروفیسروں سمیت کم از کم 2 ہزار افراد کو حراست میں لیا جا چُکا ہے۔
ملک بھر کے یونیورسٹی کیمپسوں میں غزّہ کے ساتھ اظہارِ تعاون کے لئے لگائے گئے کیمپ یونیورسٹی انتظامیہ کے دباو اور پولیس کی سخت مداخلت کے ساتھ اُکھاڑے جا رہے ہیں۔
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران جن یونیورسٹیوں کے مظاہروں میں سخت مداخلت کی گئی ہے ان میں کیلیفورنیا یونیورسٹی سرفہرست ہے۔
لاس اینجلس کیلیفورنیا یونیورسٹی کےمظاہرے میں اسپیشل پولیس یونٹوں کی مداخلت کے باعث نہایت افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے ہیں۔
نیو ہیم سفائر، شمالی آریزونا اور ٹولین یونیورسٹیوں میں بھی طالبعلموں کے احتجاجی کیمپ منتشر کر دیئے گئے اور طالبعلموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ غزّہ کے ساتھ اتحاد و تعاون کے لئے سب سے پہلے نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی نے احتجاج شروع کیا ۔ اس کے بعد سِٹی کالج، سٹونی بروک، بفالو اور فورڈم یونیورسٹیوں میں شروع ہونے والے احتجاج میں مظاہرین پولیس کی سخت مداخلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا