ہم تقسیم کی سیاست کیخلاف ،اتحاد کے حامی:منجیت سنگھ

0
0

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے درجنوں لیڈران اپنی پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی تاش کے پتوں کی طرح بکھرتی جارہی ہے اور لیڈران وکارکنان تیزی کے ساتھ ہر دن پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز ڈی پی اے پی کے درجنوں لیڈروں اور وکروںنے پارٹی خیر آبادکہہ کر یہاں گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلہ میں صوبائی صدر اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ کی قیادت میں جوائننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں پارٹی خواتین ونگ ضلع صدر دیہات بلاک مڑھ وارڈ نمبر75سے جیوتی دیوی ، وارڈ نمبر23سے نیلم گپتا، تمنا رانی، پائل، رتنا دیوی، انیتا دیوی، راج رانی ، شیکھا وغیرہ نے اپنی پارٹی کا دامن تھام لیا۔نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سابقہ وزیر نے اْمیدظاہر کی کہ اِس سے زمینی سطح پر پارٹی کیڈر کو مضبوطی ملے گی۔ منجیت سنگھ نے اْن سے گذارش کی کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں پارٹی کی پالیسی اور ایجنڈے کو عام کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی صداقت پر مبنی سیاست کر رہی ہے جس کا ایجنڈاحقیقت وترقی پسندانہ ہے اور ضرورت اِس بات کی ہے کہ عام لوگوں کو بھی اِس سے آگاہ کیاجائے جن کا دہائیوں سے روایتی سیاسی جماعتیں استحصال کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روایتی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو علاقائی بنیادوں پر تقسیم کر کے ووٹ بینک کے لئے اِن کا استحصال کیاجبکہ اپنی پارٹی تفرقہ انگیز ایجنڈا کے سخت خلاف ہے۔انہوں نے پارٹی لیڈران سے کہاکہ وہ مجوزہ بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے پیش ِ نظر عوامی رابطہ پروگرام میں تیزی لائیں۔اس جوائننگ پروگرام میں صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، ریاستی صدر ایس سی ونگ بودھ راج بھگت، ریاستی صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، صوبائی صدر جموں اپنی ٹریڈ یونین راج شرما، صوبائی صدر جموں خواتین ونگ پونیت کور، سنیئر ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، ضلع صدر اپن ٹریڈ یونین جموں انیرودھ وسیست، ضلع صدر جموں یوتھ شیوم چودھری، ایڈیشنل میڈیا کارڈی نیٹر سندیپ وید، اشرف چودھری، محمد آصف، شیکھا، شیتل شرما، دویندر گل وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا