اپنی پارٹی کی ریاسی میں ممبر شپ مہم

0
0

رقبہ سرکارپر قابضین کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں:ڈاکٹر روہت گپتا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍اپنی پارٹی کی صوبہ جموں میں ممبر شپ مہم جاری ہے۔ ضلع ریاسی کے متعدد علاقوں میں بھی اس ضمن میں سرگرمیاںچل رہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں پارٹی بلاک صدر دھرماڑی گربچن سنگھ نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں صوبائی سیکریٹری اور انچارج ممبر شپ مہم ڈاکٹر روہت گپتا نے بھی شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر علاقہ سے پارٹی کے سنیئرلیڈران، سرپنچ اور پنچ بھی موجود تھے۔دوران اِ اجلاس ڈاکٹر روہت گپتا نے ضلع ریاسی کے اسمبلی حلقہ دھرماڑی گول گلاب گڑھ میں کیڈر کی مضبوطی کے لئے پارٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس دوران موصوف کو علاقہ کے لوگوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا۔ مقامی لیڈران نے بتایاکہ گاو ¿ں میں رقبہ سرکار پر کئی دہائیوں سے لوگ رہ رہے ہیں، اراضی قابل ِ کاشت ہے تو کہیں اْس پر مکانات وغیرہ بھی تعمیر ہیں۔ ایسے لوگوں کو اِس اراضی کے مالکانہ حقوق دیئے جانے چاہئے۔لوگوں کو سننے کے بعد ڈاکٹر روہت گپتا نے بھی مطالبہ کیاکہ حکومت کو رقبہ سرکار پر دہائیوں سے قابض لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے چاہئے۔ انہوں نے سڑک رابطہ کی خستہ حالی، غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور پینے کے صاف پانی کی نامناسب سپلائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ممبر شپ مہم کے دوران درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اجلاس میں سرپنچ جان محمد، نائب سرپنچ عبدالغنی چب، سابقہ سرپنچ حاجی رشید، چوہدری غلام علی پنچ، محمد رفیق سابقہ سرپنچ، کرشن داس بلاک صدر ایس سی، عبدالرشید سابقہ پنچ، محمد کریم بخش حلقہ ممبر، جگدیش کمار حلقہ پنچ ایس سی، عبدالحمید ایس ٹی بلاک صدر وغیرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا