جے کے پی سی سی نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کیا

0
0

بھاجپا ہر محاذ پر ناکام ،پارٹی عہدیداران بی جے پی حکومت کی’مختلف ناکامیوں‘ کو اجاگر کریں:رمن بھلا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات سے قبل، جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے اتوار کو جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک جائزہ میٹنگ کی جس میں انتخابات سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملا رام، یوگیش ساہنی، بلبیر سنگھ، ہری سنگھ چب ،کانتا بھان، منموہن سنگھ، رجنیش شرما، امولک سنگھ و دیگران موجود تھے۔وہیںبھلا نے پارٹی کارکنوں سے آئندہ شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کو کہا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان انتخابات میںمستحق امیدواروں کو پارٹی مینڈیٹ دیا جائے گا۔بھلا نے پارٹی کارکنوں سے عوام کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھنے اور بی جے پی حکومت کی مختلف ناکامیوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اضلاع، بلاکس، وارڈز اور مبصرین کی مقامی قیادت سے کہا کہ وہ انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں۔ وہیںملا رام نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کے پناہ گزینوں کے تمام بقایا مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔اس دوران یوگیش ساہنی اورہری سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2014 سے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کسی نہ کسی طریقے سے بے بس لوگوں کو ڈھٹائی سے نکال رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا