کہانوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور وہ جموںکشمیرکو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پُر عزم ہے
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج این آئی ایف ٹی کیمپس اومپورہ بڈگام میں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے دو روزہ سالانہ یوتھ فیسٹول’’ سپیکٹرم۔2024‘‘ کا اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وادی کشمیر کے تعلیمی اِداروں کے طلبأ کو فنون ، کھیلوں، فیشن شوز اور اَدبی پروگراموں میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر این آئی ایف ٹی سری نگر کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان طاقت جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور وہ جموںوکشمیریوٹی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پُر عزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ دو روزہ فیسٹول نوجوانوں کے لئے ہمارے شاندار ثقافتی اور فنی ورثے کو فروغ دینے کے لئے اِختراعی اور تخلیقی خیالات کے تبادلے کا ایک موقعہ پر بھی ہے۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ہینڈ لوم اورہینڈی کرافٹس کے ڈیزائن کی ترقی اور پوزیشننگ اور جموں و کشمیر کے خواہشمند نوجوانوں کو فیشن ، ڈیزائن اور مینجمنٹ میں کیریئر کے نئے مواقع فراہم کرنے میں این آئی ایف ٹی سری نگر کے تعاون کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے ہینڈلوم اورہینڈی کرافٹس شعبے میں گزشتہ چار سے پانچ برسوں میں ایک بڑا اِنقلاب آیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی کے طلبأہینڈلوم اوردستکاری کی مصنوعات کے ڈیزائن کی ترقی اور پوزیشننگ میں فیصلہ کن کردار اَدا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے طلبأ کو مشورہ دیا کہ وہ جموں کشمیر کی ہینڈی کرافٹ کی قیمتی روایت سے خود کو واقف کریں تاکہ وہ برانڈ پوزیشننگ میں دستکاری محکمہ کی مدد کرسکیں اور مصنوعات کے مختلف زُمروں میں نئے آئیڈیاز تیار کرسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر کو تبدیل کرنے کے لئے متعارف کی گئی پالیسی اِصلاحات کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ جون 2023 ء میں اِنتظامیہ نے 32 نئی دستکاریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور اس وقت رجسٹرڈ دستکاریوں کی کل تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ ہر دستکاری کے فن کار اور بُنکر کو جی آئی سرٹیفکیشن ، ٹیسٹنگ ، لیبلنگ اور تربیت کا فائدہ ملے۔لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ایف ٹی کے طلبأ اور فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ برانڈ پوزیشننگ ، پروڈِکٹ ڈیزائننگ اور پیکیجنگ میں کاریگروں کی مدد کریں۔اُنہوں نے ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے میں تعلیمی اِداروں کے اہم رول پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی شعبہ اِصلاحی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ این آئی ایف ٹی جیسے اِداروں کو بھی مارکیٹ کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے این اِی پی 2020 کے مطابق ضروری اِصلاحات کرنی چاہئیں۔اِس برس کا این آئی ایف ٹی یوتھ فیسٹول’’رنگریزا‘‘ کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا ہے جس میںزائد اَز 600 طلبأبیسٹ آؤٹ آف ویسٹ، مورل آرٹ، فریم کے اندر فریم، بیٹل آف بینڈز، مینٹل میراتھن، اوپن مائیک وغیرہ جیسے 24 ایونٹوں میں حصہ لیں گے۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری،کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی سری نگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی، فیکلٹی ممبران، این آئی ایف ٹی کے طلباء اور دیگر شریک اِداروں کے اَفراد بھی موجود تھے۔