یوگا سیشن میں تقریباً 70 شرکاء نے لیا حصہ
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// محکمہ آیوش نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے تعاون سے جاری یوگا مہوتسوا کے تحت جڑواں میگا کیمپوں کا انعقاد کیا جو کہ بین الاقوامی یوگا دن کی پیش کش ہے۔وہیںیہ کیمپ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو کی مجموعی نگرانی اور ضلع نوڈل آفیسر آیوش ڈاکٹر وکرم سنگھ جموال کی قریبی رہنمائی میں منعقد کیے گئے۔جبکہ ایل اینڈ ٹی کمپنی کے تعاون سے ہیلی پیڈ ڈول میں پہلا کیمپ لگایا گیا۔ وہیںیوگا سیشن میں ایل اینڈ ٹیکمپنی کے عملے کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جو دل سے مختلف یوگا آسنوں میں مصروف تھے۔
وہیںیوگا سیشن میں تقریباً 70 شرکاء نے حصہ لیا۔ یوگا کیمپ میں ڈی جی ایم ایل اینڈ ٹی کمپنی اور کمپنی کے عہدیداروں نے بھی تعاون کیا۔ضلع اسپتال میں ایک اور میگا یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اے این ایم اسکول کے طلباء اور نشہ چھٹکارا مرکز کے مریضوں نے شرکت کی اور یوگا کے آسن انجام دیئے۔وہیں انہیں مراقبہ کے مختلف طریقے اور ان کے فوائد سکھائے گئے۔اس تقریب کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال، ڈاکٹر یودھویر سنگھ، اے این ایم کالج کی تدریسی سہولت اور ڈی ایچ کے عملے نے مربوط کیا۔ کیمپ میں تقریباً 73 شرکاء نے یوگا کی مشق کی۔