’ہر ملازم کے لیے طے ہے کہ ایک دن سبکدوش ہونا ہے‘

0
0

گرلز ہائی سکول بدھلی میں عبدلغنی متو اور منسہ رام کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بدھلی میں لیکچر رعبدلغنی متو اور منسا رام کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں زونل ایجوکیشن افسر بھٹیاس سیوا رام مہمان خصوصی تھے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بدھلی میں لیکچر عبدلغنی متو و منسا رام کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کے دوران اساتذہ کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی اور انہیں مبارک باد دی۔اس موقع پر اسحاق رشید ملک نے لیکچر رعبدلغنی متو و منسا رام کے گزرے ہوئے دور کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ہر ملازم کے لیے طے ہے کہ ایک دن سبکدوش ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس محنت لگن و ایمانداری کے ساتھ انہوں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی وہ ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکچرر عبدلغنی متو نے قریب دو دھائیوں کے زیادہ عرصہ تک ہائر سیکنڈری سکول جکیاس میں خوب خدمت کی جو قابل سرزہناہے اور آج باعزت سب لوگوں کے سامنے سبکدوش ہوئے۔اس دوران اسکولی بچوں نے بھی رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔تقریب کے دوران بولنے والوں میں پی ار او محمد اقبال ملک، ہیڈ ماسٹر بدھلی عبدلقیوم لون، محمد یاسین میر ،رمیش چندر، محمد اسلم ملک، اشتیاق زرگر و دیگران شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا