تحصیل مرکزی دفتر تیندلہ و بلاک جکیاس کے ساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار مقامی

0
0

آبادی پریشان حال ،موجودہ حکومت و محکمہ ار اینڈ بی خاموش
اکرم ملک
بھلیسہ // تحصیل صدر دفتر تیندلہ و بلاک دفتر جکیاس کے ساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیںجس سے مقامی آبادی و گورنمنٹ دفتروں میں جانے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا موجودہ حکومت و محکمہ آر اینڈ بی خوبِ غفلت میں ہیں۔بھلیسہ کے تحصیل صدر دفتر تیندلہ جکیاس و چیناس سے مقامی لوگوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹیاس سے تحصیل صدر دفتر تیندلہ بلاک دفتر جکیاس و بازآباد کاری کے ساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ گاڑیوں میں سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے گھڈے بنے ہوئے ہیں تو کئی مقامات پر پتھروں کے گولے رکاوٹ بنتے ہیں جس سے پیدل سفر کرنے میں بھی پریشانی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کو انتخابات سے پہلے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں وہیں انتخابات ختم ہوتے ہی سب کچھ بھول جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں موجودہ حکومت نئی سڑکیں تعمیر کرنے کی باتیں کرتے ہیں وہیں پرانی سڑکوں کی حالت بدتر ہوچکی ہے اور اس پر سے تارکول کا نام و نشان بھی ختم ہو رہا ہے مگر محکمہ آر اینڈ بی و موجودہ حکومت عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں جو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے موجودہ حکومت و محکمہ آر اینڈ بی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھلیسہ کے مختلف رابطہ سڑکوں کی مرمت جلد از جلد نہ کی گئی تو تو انے والے وقت میں بہت بڑا احتجاج ہو گا جس کی تمام تر زمداری محکمہ ار اینڈ بی و موجودہ حکومت کی ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا