گھمبیر مغلاں سڑک کی خستہ حالت ،محکمہ خصوصی توجہ کرے مبذول

0
182

تارکول بچھایا گیا تھا لیکن اب اس کا نام و نشان بھی نہیں:مولانا بشیر
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقے کی سڑک کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے گھمبیر کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت غصہ جتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ اس سڑک پر لاپرواہی برت رہا ہے جس سے سڑک کی حالت میں کوئی بھی تبدیلی نہ آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گھمبیر مغلاں سڑک پر نہ ہی تارکول ہے اور نہ ہی درست طریقے سے نالی ہے جس کے کارن سب پانی سڑک میں آنے سے سڑک خستہ حالت کا شکار بن گئی ہے اور گاڑیوں کا چلنا مشکل بن گیا ہے۔اس سلسلہ میں مولانا بشیر نے کہا کہ بہت پہلے اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا لیکن اب اس کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ وہیں لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ اس سڑک کی جانب کسی کی بھی توجہ نہ ہے۔یہ سڑک پتراڑہ سے ہوتی ہوئی گھمبیر مغلاں،گالا اور بہروٹ میں جا کر ملتی ہے۔حالانکہ اس سڑک سے کافی علاقہ جات کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کیونکہ یہ سڑک کافی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے۔لیکن اس کے باوجود بھی محکمہ اس سڑک کی مرمت کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔عوام نے مزید الزام لگایا کہ محکمہ مشینیں لگا کر تھوڑی سی نالی نکالتا ہے اور بدلے میں لاکھوں کے حساب سے پیسے ہڑپ جاتے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ گاڑیوں کا چلنا بہت مشکل ہے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔عوام نے مزید کہا کہ پچھلے مہینے میں تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر کے منجاکوٹ دورہ کے دوران گھمبیر مغلاں کی سڑک کے متعلق وفد بھی ملے اور ان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی۔جس کے نتیجہ میں وزیر موصوف نے کہا تحصیل منجاکوٹ کی مختلف سڑکوں پر کل پینسٹھ کلومیٹر تک تارکول بچھایا جائے گا۔مگر اس کی شروعات کہیں بھی نہیں ہوئی۔وہیں عوام نے موجودہ سرکار سے اپیل کی کہ وہ جلد سے جلد اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کروائیں۔اس موقعہ پر مولانا بشیر،مولانا محمود اور انور حسین کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا