پونچھ میں چل رہا احساس ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ اختتام پذیر، پونچھ الےو ن بنی فاتح

0
42

ایک سو دو ٹیموں نے لیا حصہ ،دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے دکھائے ہنر
سےد نےاز شاہ
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں اپنی نوعیت کا بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ جس کو احساس فاﺅنڈیشن کے بینر تلے منعقد کیا گیا کا یہاں پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ 36دنوں سے چل رہے اس ٹورنامنٹ میں ایک سو دو ٹیموں نے شمولیت کی وہیں اس ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہل دراوڈ بھی اس ٹورنامنٹ کے مہمان بنے ۔یہاں اس ٹورنمنٹ کے فائینل مقابلے میں ارگنائزرپرویز ملک آفریدی نے اختتامی تقرےب مےں تمام شارکےن ٹورنامنٹ کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا اس ٹورنامنٹ کی بات سب سے پہلے میں نے کمانڈر اے ایس پنڈارکر اور ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے سے کی تھی جنہوں نے ہر طرح کا تعاون دیا اور ہر اعتبار سے اس کو کامیاب کرنے میں ہمارے ساتھ دست تعاون دیا۔ انہوںنے کہااس ٹورنامنٹ میں ضلع پونچھ کے ہر گاﺅں سے ٹیموں نے شرکت کی اور بحسن خوبی کھیل کھیلا جبکہ ٹورنامنٹ کا مقصد صرف نوجوانوں کو صحیح سمت راہ دکھلانا ہے انہوں نے کہا2000 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں کھیلا جس کا آج ہمیں اختتامی دن دیکھنے کو ملا۔آفریدی نے سید عمران شاہ چیئرمین اور احساس فاﺅنڈیشن کے تمام ممبران کی جانب سے شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقعہ پر انہوں نے کہا پونچھ میں اسپورٹس کو ترجیح دینے کے لئے ایک گراﺅنڈ کو مخصوص کرنا چاہئے جس کیلئے انہوں نے سیاسی قائدین سے گزارش کی اس طرح کے ٹونامنٹ کے لئے وہ نوجوانونوں کوبہتر پلیٹ فارم مہیا کریں اس موقعہ پر ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے ،سابق چیئرمین قانون ساز کونسل الحاج جہانگیر حسین میر ،ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے ،کمانڈر اے ایس پنڈارکر،کرنل ایم ایس سبروال ،اے ایس پی انوار الحق، ظہور احمد انسپکٹر ARTOدفتر پونچھ ،کانگریس لیڈر تاج میر ،ایڈوکیٹ محمدزمان ،ڈی ایس پی موہن شرما، شاہد نعیم ،ڈاکٹر سلیم بٹ ،ایاز مغل ،سرفرازمیر،خلیل بانڈے،اسد نعمانی اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا پونچھ کی تاریخ میں احساس فاﺅنڈیشن کا یہ قابل سراہنا قدم تھا پونچھ کی تاریخ میں اس ٹورنامنٹ کا نام سنہرے حرفوں میں لکھا جائے ۔مقررین نے کہا سماجی تنظیموں کا معاشرے کی تشکیل میں اہم رول ہے جس کا کبھی بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی بہت زیادہ تعداد تھی۔ واضح رہے احساس فاﺅنڈیشن کی جانب سے طویل عرصے تک چلنے والے ٹورنامنٹ میں پونچھ کے سماجی کارکنان، سیاسی لیڈران ،سرکاری آفیسران اور ٹورنامنٹ میں خدمات انجام دینے والوں کا احساس فاونڈیشن کی جانب سے یادگاری مومنٹو بھی پیش کئے گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا