مینڈھر میں سابقہ فوجیوں کا اجلاس منعقد

0
86

سابقہ فوجیوں اور فوجی بیوگان نے کی شرکت
ناظم علی خان
مینڈھر //مینڈھر میں سابقہ فوجیوںکی ایک میٹنگ یادگار مینڈھر میں منعقد ہوا۔ جس میںتمام سابقہ فوجیوں اور سابقہ فوجی بیوگان کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے پریوار والوں نے حصہ لیا ،میٹنگ میںمیںمحمد اقبال بالی اور ان کے ہمراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ ہرچرن سنگھ ڈاریکٹر سینک ویلفیرڈیپارٹمنٹ جموں کشمیر تھے۔ خطبہ استقبالیہ حوالدار شمیم احمد صدر ضلع ایکس سروس مین نے پیش کیا،جسمیں مہمانوں کو خوش آمدید کیااور سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل ڈاریکٹر سینک ویلفیر آفیسر کے نوٹس میں لائے گئے۔ میٹنگ کے د وران حال ہی میں آئے ہوئے سابقہ فوجیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے آفیسروں نے موقعہ پر تمام سابقہ فوجیوں کو سمارٹ کارڈ کے بابت بھی جانکاری دی اور کانٹین کارڈ بھی جاری کئے ۔ افیسروں نے یقین دلایا کہ سابقہ فوجیوں اور وارڈ وڈوز کے تمام مسائل جو انکی سطح تک ہی حل کئے جائیں گے اور سابقہ فوجیوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہونے دیں گے ۔آخر میں انہوں نے سب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجتماع کے نشست و برخاست کاانتظام کیا تھا۔ آخر میںحوالدار شمیم احمد ضلع صدر نے افیسروںکا شکریہ ادا کیا ۔ہرچرن سنگھ ڈاریکٹر سینک ویلفیر ڈیپارٹمنٹ جموں کشمیر نے سابقہ فوجیوں سے زور دے کر کہا کہ آپ سب سابقہ فوجی جوق در جوق اس ریلی میں حصہ لیں۔ ریلی سے خطاب کرنے والوں میں ریٹائرڈ کپٹن محمد رزاق ،ریٹائرڈ کیپٹن محمد ایوب،ریٹائرڈ کیپٹن محمد صدیق،کیپٹن سید محمد،حوالدار محمد ریاض،حوالدار محمد سرور خان،حوالدار ذاکر حسین،صوبیدار راج محمد،صوبیدار محمد ایوب،کیپٹن محمد لطیف وغیرہ نے شمولیت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا