کشتواڑکی معروف شخصیت الحاج مولوی بہاؤالدین دنیا کو خیر آباد کہہ گئے

0
0

کشتواڑکی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں کا اظہارِ دکھ،غمزدگان کیساتھ اِظہارِ تعزیت
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کی معروف شخصیت و مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کے بانی الحاج مولوی بہاؤالدین 105 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ الحاج مولوی بہاؤالدین کے انتقال پر ضلع کشتواڑ کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے دْکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ الحاج مولوی بہاؤالدین کی نمازِ جنازہ کشتواڑ کے چوگان گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں کشتواڑ سے مختلف مقامات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین قصبہ کشتواڑ میں قائم مرکزی مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کے بانی ہیں جس کی بنیاد سال 2000 رکھی گئی۔ انہوں نے کشتواڑ کے دیگر زی شعور افراد کے ساتھ مل کر مدرسہ کا قیام عمل میں لایا تاکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مفت دینی و بنیادی دنیاوی تعلیم فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ سال 2000 میں قائم کیے گئے مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کی بنیاد میں مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین نے اہم کردار ادا کیا اور دیگر اراکین کی محنت، لگن، شفقت اور وقت کی قربانیوں سے آج بھی طلباء مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ میں علم سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ مہتمم مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کا کہنا ہے کہ روز اول سے دنیا کو خیر آباد کہنے تک مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کی طرف متوجہ رہے ہیں اور ادارے میں تعلیمی نظام کو فروغ دینے پر گامزن رہے۔ انہوں نے کہا مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین کی دینی خدمات اور خصوصاً مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ کو فراہم کی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین کے انتقال پر انتظامیہ مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ، تدریسی عملہ و طلباء نے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انتظامیہ مدرسہ کی طرف سے جن اراکین نے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا ان میں شاہد حسین ملک چئیرمین مدرسہ، سعید اعجاز احمد صدیقی صدر مدرسہ، نذیر احمد شاہ جنرل سیکرٹری مدرسہ، قاری لیاقت رضا مہتمم مدرسہ، تدریسی عملہ و طلباء شامل ہیں۔ مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ میں مرحوم الحاج مولوی بہاؤالدین کے حق میں دعائے مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہتمم مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ، تدریسی عملہ و طلباء نے شرکت کی، اس دوران مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا