گول میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد

0
0

بڑھتے جرائم اور بازار سے متعلق اہم مسائل پر ہوئی بات چیت
لطیف ملک
گول// سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر آج پولیس پبلک میٹنگ زیر صدارت ایس ایچ او گول سمیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مقامی سیاسی و سماجی تنظیموں ،بیوپار منڈل و معزز شہریوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر بالخصوص بڑھتے جرائم پر تشویش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف نکیل کسے اور کسی سفارشی کی بنائ پر ان کو نہ چھوڑیں کیونکہ یہ ایسی وباء ہے جس نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چہ پہلے ایس ایچ او نے جرائم بالخصوص نشہ کے خلاف بہترین کام انجام دیا ہے اور امید کی جاتی ہے ایس ایچ او سمیر صاحب بھی اسی نقشہ قدم
پر چلیں گے۔ وہیں اس دوران گول بازار میں بڑھتے گاڑیوں کے رش، کھلے عام سڑکوں پر ڈالے گئے میٹریل و دوسرے تعمیراتی کاموں پر بھی اس موقعہ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایس ایچ او گول سمیر احمد کی جانب سے عوام کے ساتھ یہ پہلی میٹنگ منعقد تھی اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ گول میں بہتر کام انجام دیں گے اور عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں تا کہ زمینی سطح پر کام کرنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا