زیارت پیر سید عطر شاہ رحمت اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ پر آج سے تین روزہ عرس

0
0

آستانہ عالیہ کے متصل جامع مسجد میں نماز جمعہ کا افتتاح،فرزندان توحید و رسالت کی پروقار شرکت
ریاض ملک
پونچھ؍؍ ضلع پونچھ کی معروف زیارت آستانہ عالیہ پیر عطر شاہ رحمت اللہ پر آج سے تین روزہ عرس مبارک کا آغاز کیاگیا۔جہاں آستانہ عالیہ کے متصل جامع مسجد میں نماز جمعہ کا افتتاح کیاگیا۔ نماز جمعہ کا افتتاحی خطبہ حضرت مولانا حافظ بشارت حسین قادری نے پیش کرتے ہوے جمعہ کے فضائل کے حوالے اہم بیان کیا۔ انہوں نے تمام حاضرین سے جہاں جمعہ کے فضائیل پر بات کی وہی پر نوجوانوں کو اقا دوجہاں صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے حوالے مستفید کیا۔ اس کے علاوہ انہوں اولیائے کاملین کی صفات کرامات کے حوالیسے بھی نصائیخ سے عوالناس کو مستفید کیا۔ نماز جمعہ کے موقع پر تمام امت مسلمہ بالخصوص وطن عزیز میں امن اور حوشحالی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی زیارت شریف اور جماعت رضاے مصطفی منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ نے تمام عوام الناس سے اپیل کی ہیکہ وہ عرس مبارک میں جوق در جوق شریک ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا