گورنمٹ مڈل اسکول کشیٹھواہ میں پچاس سے زائد بچوں کو پڑھنے کے لئے ایک ہی کمرہ

0
0

شاہ محمد ماگرے
کاہراہ؍؍ پہاڑی علاقہ کی ترقی کے لئے تمام تر بنیادی سہولیات کا ہونا لازم ہے۔لیکن اگر ہم چناب ویلی کے حوالے سے بات کریں تو اس ڈیجیٹل دور میں بھی پہاڑی علاقہ ٹانٹہ میں اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں واضہ رہے گورنمنٹ مڈل اسکول کشے ٹھواہ میں پچاس سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہے لیکن آٹھ کلاسوں کو پڑھنے کے لئے ایک ہی کمرہ ہے جس سے بچوں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ آج کے دور میں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور نایابی سے بچوں کا گذر بسر کرنا لامحال ہیسماجی کارکن ندیم احمد میر نے نمائیدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقہ ٹانٹہ کو عرصہ دراز سے نظرانداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاریں بدلتی گئیں، وقت بدلتا گیا، انتظامیہ بدلتے رہے لیکن پہاڑی علاقوں کی حالت ابھی تک نہیں بدلی،انہیں مزید کہا کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ا?ج تک کسی نے درست انداز سے نہیں سوچااور نہ ہی ایسا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو کبھی خیال نہیں آیا کہ وہ ان پہاڑی علاقہ ٹانٹہ کا دورہ کرنے کی زحمت کریں اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا بذات خودجائزہ لیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا