ایک غریب کو اس کا گمشدہ پرس تلاش کرکے معہ رقم لوٹادیا
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی تحصیل میں سٹیشن ہائوس آفیسر انسپکٹر مختار علی جب سے منڈی میں تعینات ہوئے ہیں تب سے تھانہ پولیس منڈی کے نظام کو مذید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔اور اپنے جوانوں کو بھی ذمہ داری اور ایمانداری سے کام کرنے کے پر عزم ہیں۔ایمانداری کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب منڈی کے دوردراز علاقہ مہارکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد بشیر ولد عبدالاحد ساکنہ مہارکوٹ کو رقم سمیت اس کا پرس لوٹا دیاگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او موصوف نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر پولیس عوام کی اپنی پولیس ہے۔ اس کو جہاں امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھناہے۔وہیں پر انصاف اور عدل بھی کرناہے۔ ایک شخص کا پرس جو پولیس خاتون ایس پی او،رزینہ اختر کو کہیں سے گراپڑا مل گیا۔ جس میں ایک غریب کی کچھ رقم اور تمام تر کارڈ اور ضروری کاغذات تھے۔ اس پولیس اہلکار نے جہاں اپنی ایمانداری کا ثبوت دیاوہیں پر جموں وکشمیر پولیس کانام بھی روشن کیاہے۔کیوں کہ جس شخص کایہ پرس تھا وہ نہائیت غریب شخص تھا۔ پولیس نے بڑی محنت مشقت کے بعد اس کو ڈھونڈ نکالا۔اور تھانہ پولیس منڈی میں بلاکر سب انسپکٹر ارون شرمااور تھانہ کے منشی محمد تاج کی موجودگی میں اس شخص کو پرس دیاگیا۔جس پر اس شخص نے جموں وکشمیر پولیس کے ایس ایچ او ودیگر عملہ کے ساتھ ساتھ اس خاتون ایس پی او کا خصوصی شکریہ اداکیا۔