جموں کے سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے کمیونٹی ہال کے سلیب کی تعمیر کا کام شروع کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے گنگیال میں واقع ڈوگرہ سیوا سنبھل ٹرسٹ رام لیلا گراؤنڈ کے کمیونٹی ہال کی دوسری منزل کی سلیب بچھانے کا کام آج یہاں شروع کیا گیا۔اس موقع پر جموں کے سابق ڈپٹی میئر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے کمیونٹی ہال کی سلیب کی تعمیر کا کام شروع کیا۔واضح رہے یہ ترقیاتی کام جموں میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق ڈپٹی میئر جموں اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے کہا کہ اس کمیونٹی ہال کے دوسرے سلیب کی تعمیر سے آس پاس اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو خاص فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے رقم مختص کی گئی ہے لیکن ضرورت پڑنے پر کمیونٹی ہال کے کام کو مکمل کرنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ بلوریا نے کہا کہ ٹرسٹ کے ممبران نے ان کے سامنے طلبہ کے پڑھنے کے لیے تیسری منزل پر لائبریری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈوگرہ سیوا سنبھل ٹرسٹ کے ممبران کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ ڈوگرہ سیوا سنبھل ٹرسٹ کی طرف سے لائبریری کھولنے کا مطالبہ تعلیمی میدان میں ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں لائبریریاں کھلنے سے نوجوان بری صحبت میں نہیں جائیں گے اور وہ کتابوں کی طرف راغب ہوں گے۔