پورے ہندوستان میں بہترین قیمت کے آپشن کے ساتھ بہترین بیٹریاں فراہم کر رہے ہیں:راکیش اروڑہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ونڈسر بیٹری آرگنائزیشن نے جموں میں پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس موقع پرذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے راکیش اروڑہ، ونڈسر بیٹریز کے نیشنل سیلز ہیڈ اور سربجیت سنگھ وزیر بی ایم نے کہا، ونڈسر نے جموں میں5 ڈسٹری بیوٹرز اور 70 ڈیلرز کی پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا ۔انہوں نے کہاکہجموں بھر سے ونڈسر کے ڈیلروں اور تقسیم کاروں نے خاص طور پر ادھم پور، رام نگر، سانبہ، آر ایس پورہ اور کٹھوعہ سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔اروڑا نے کہا کہ ونڈسر بیٹری کی نمبر 1 کمپنی بننے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے ہندوستان میں بہترین قیمت کے آپشن کے ساتھ بہترین بیٹریاں فراہم کر رہے ہیں۔
اروڑا نے مزید کہا کہ ونڈسر کی مختلف اقسام بشمول الیکٹرک اسکوٹی بیٹریاں، انورٹر بیٹریاں، ای رکشہ کی بیٹریاں اور ٹریکٹر کی بیٹریاں ہم فراہم کرتے ہیں۔ونڈسر کے پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے، اروڑا نے کہاکہ کمپنی کے ہریانہ میں دو مینوفیکچرنگ پلانٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپنی کا پورے ہندوستان میں اچھا بازار حصہ ہے جہاں شمالی ہندوستان میں کمپنی کے 150 سے زیادہ تقسیم کار اور 1500 ڈیلر ہیں۔اس موقع پرسشیل الیکٹریکل جموں نے کہاکہ میں گزشتہ چھ ماہ سے ونڈسر کمپنی کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور یہ بتانا اچھا ہے کہ ونڈسر کمپنی نسبتاً بہترین مصنوعات کے ساتھ بہت خیال رکھتی ہے۔