گنڈ گاندربل میں المناک آگ کی واردات

0
0

صحافی شیخ انیس کا مکان جل کر خاکستر
مختار احمد
گاندربل؍؍گنڈ گاندربل میں آگ کی ایک واردات میں صحافی شیخ انیس کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو گنڈ گاندربل میں شیخ انیس جوکہ پیشے سے ایک صحافی ہیں کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اگرچہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ فائر سروسز عملے کو بھی مطلع کیا تاہم عین شاہدین کے مطابق اگرچہ فائیر سروس گاڑیوں موقعے پر ئیں تاہم ان گاڑیوں میں پانی کی ٹینکیاں خالی تھیں جس کے نتیجھے میں مکان اور مکان میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ جس پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا بتایا جارہا ہے کہ صحافی شیخ انیس ان دنوں عمرہ کا فریضہ اداد کرنے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا