ہسپتال کے کام کا لیا جائزہ،تحصیل دفتر چرار شریف کے کام کا بھی کیا معائنہ
منظور پکھر پوری
بڈگام // ڈپٹی کمشنر بڈگام، اکشے لابرو نے ایس ڈی ایچ چاڈورہ اور زیر تعمیر ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر، کرالپورہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم چاڈورہ ڈاکٹر مزمل مقبول اور دیگر ضلع آفیسران موجود تھے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے کہاکہ ایس ڈی ایچ چاڈورہ میں نئے آپریشن تھیٹر فلور، لفٹ کی سہولت اور متعلقہ انفراسٹرکچر کو جلد ہی فعال بنایا جائے گا جبکہ صحت اور تندرستی کے مرکز کرالپورہ کو جلد ہی عوام کے لیے وقف کیا جائے گا بعد میں ایس ڈی ایم چاڈورہ ڈاکٹر مزمل مقبول نے تحصیل دفتر چرار شریف کا دورہ کیا اور تحصیل میں ہورہے کام کاج کا جائزہ لیا۔