بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

ٹی وی مباحثوں،میڈیا سے بات چیت کے دوران ترجمانوں کی تیاری اور ان کے طرز عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍طے شدہ عام انتخابات 2024 کی تیاری کے سلسلے میں جے اینڈ کے بی جے پی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں ایک ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں جموںو کشمیربھر سے میڈیا کارکنوں سے براہ راست منسلک تقریباً ایک سو پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا، بی جے پی کے قومی ترجمان سردار آر پی سنگھ، ایم پی جگل کشور شرما، سابق ڈپٹی سی ایم کویندر گپتا، سابق وزیر ست شرما، بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی اور بی جے پی میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا اسٹیج پر موجود تھے۔اس ورکشاپ میں بی جے پی کے سینئر لیڈران، پارٹی کے ریاستی ترجمان، میڈیا انچارج اور مورچہ اور ضلع کے ترجمانوں نے شرکت کی۔وہیںبی جے پی کے قومی ترجمان سردار آر پی سنگھ نے ٹی وی مباحثوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ترجمانوں کی تیاری اور ان کے طرز عمل پر تبادلہ خیال کیا، جس میں انہوں نے بہت سے اہم نکات کو چھوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کام کرنے والے پارٹی رہنماؤں کو اس دن کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حکومت کے پروگراموں اور پالیسیوں پر مکمل تحقیقی کام کرنا ہوگا اور دوسری جماعتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست دینے کے لیے مثبت بیانیہ ترتیب دینا ہوگا۔اس موقع پربی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ میڈیا مختلف مسائل پر پارٹی کے نقطہ نظر کو پیش کرنے، حکومت کی کامیابیوں کی تفصیلات شیئر کرنے اور پارٹی کی مثبت شبیہ بنانے کے لیے لوگوں تک پہنچنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترجمان کی بہت اہم ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ پریس نوٹ، الیکٹرانک چینلز اور سوشل میڈیا پر مباحثوں کے ذریعے پارٹی کو میڈیا میں پیش کرے۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا