گندو بھلیسہ کے بس اسٹینڈ گواڑی میں مقامی لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف شدید احتجاج۔ 31 مارچ تک بجلی کرایہ میں کمی نہ کی گئی تو شدید احتجاج ہو گا۔ عوام

0
0

اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے بس ا سٹینڈ گواڑی میں مقامی لوگوں نے بعد نماز جمع محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی کے خلاف انجمن اسلامیہ نیلی مولانا عرفان کی زیرِ قیادت شدید احتجاج کیا۔اس موقع پر احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی جانب سے چوبیس گھنٹوں میں صرف چار پانچ گھنٹے بجلی سپلائی دی جارہی ہے اور اٹھارہ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جس سے عام لوگوں و سکولی بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی محکمہ کے اعلی افسران سے بجلی کی مسلسل کٹوتی پر بات کرتے ہیں تو وہ کبھی بجلی کی ترسیلی لائنوں میں پریشانی کا سبب کہتے ہیں تو کبھی تینتیس کے وی بند ہونے کا بہانہ کر کے غریب لوگوں کا نقصان کر رہے ہیں۔اس پر مزید یہ کہ محکمہ بجلی کے ملازمین بغیر بجلی کے غریب لوگوں سے 360 روپے ماہانہ بجلی بل وصول کرنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھتے ہیں۔ احتجاجیوں میں مولانا محمد عرفان ندوی ریاض احمد زرگر یاسر حسین خان و دیگران شامل ہیں۔انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ اکتیس مارچ تک بجلی کرایہ میں کم نہ کیا گیا تو اکتیس مارچ گزرنے کے بعد تمام لوگ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے جس کی تمام تر زمداری محکمہ بجلی و مقامی انتظامیہ کی ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا