مرتضٰی اکثر
نیشنل ا سٹوڈینٹ یونین آف انڈیا کی جانب سے چھتیس گڑھ کے بھلائی میں این ایس یو آئی کے نیشنل صدر فروز خان کی سربرائی میں آٹھ تا دس مارچ نیشنل ایگزکیٹو پریورتن کا سیمنار منعقد کیا جا رہا ہے ۔اس دوران پورے ملک سے نیشنل اسٹوڈینٹ یونین آف انڈیا کے الگ الگ کارکنان اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں، اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو سیاست سے آگاہ کروانا ہے۔ملک بھر کی ریاستوں سے آئے ہوئے نیشنل اسٹوڈینٹ یونین آف انڈیا کے کارکنان نے اپنی اپنی ریاستوںکی نمائندگی کی ۔اس دوران جموں کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل اسٹوڈینٹ یونین آف انڈیا کے ریاستی صدر رقیق خان نے اپنے خیالات کے اظہار میںانہوں نے نوجوانوں کی سربرائی کرتے ہوئے کہا کے ریاست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری نوجوان نسل کا مستقبل اندھیرے کی جانب لے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے ریاست کے حالات کی زمہ دار موجودہ مخلوط حکومت ہے ،انہوں نے کہا کے ریاست کا مستقبل صرف کانگرنس کے اقتدار میں ہی ترقی کی راہ پر جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ریاست میں کمشن برائے طالب علم اور کورٹ قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ریاستی صدر رقیق خان نے کانگرنس صدر راہل گاندی کا شکریا آدا کیا کے جن کی سربرائی میں ملک بھر میں ایسے سیمنار کروائے جارہے ہیں ۔