گزشتہ دنوں سے جاری موسلا دار بارشیں

0
0

سرینگر جموں شاہراہ کے درجنوں مقامات پر پسیاں گرآنے سے ٹریفک معطل
اجمل ملک
رام بن //گزشتہ رات سے مسلسل با رش بارانی اور تیزآندھی سے جہاں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک نظام میں خلل پڑا ہے وہیں رک رک کر دن بھر بارش ہوتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے بارش بارانی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اسے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر متعدد جگہوں پر رام بن اور بانہال کے درمیان پسیاں اور بڑی بڑی چٹانیں گرآنے سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو چکی ہے ۔وہیں فورگلیاروں والی سڑک کی تعمیر کر نے والی ایچ اسی سی کمپنی نے جگہ جگہ پر سڑک کی خستہ حالات بنا رکھی ہے جس کے نتیجے میں خوشگوار موسم میں ٹریفک نظام کو بڑی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ آج تو بارش کی وجہ سے کھڈوں میں پانی بھر گیا ہے جو جھیل کی تصویر پیش کرتا ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔وہیں اُودھمپور سے بانہال تک سڑک کے آس پاس کا ڈرینج سسٹم پوری طرح سے مفلوج ہو چکا ہے اورمعمولی بارشوں سے ڈرینیں بھر جاتی ہے ۔اس سلسلے میں ضلع رام بن کے مقامی دوکانداروں نے بتا یا کہ جب بھی تھوڑی سی بارش یا کہیں سی تھوڑا پانی آجا تا ہے تو جو سڑک کے نزدیک دکانیں ہیں ان میں اندر پانی آجاتا ہے اور سامان برباد ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رام بن اور بانہال کے درمیان والے حصے میں بہت ساری جگہوں پر دکانیں موجود ہیں جہاں پانی کی نکاسی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ان میں سرفہرست رام سو اور مگرکوٹ ہیں ۔ اس سلسلے میں متعدد بار اخباروں میں خبر یں بھی چھاپی ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ پولیس چوکی رام سو کے مطابق شام دیر گئے جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھلا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا