بانہال اسمبلی حلقہ کی مانگوں بارے یاداشت پیش !

0
0

حکومت اکھڑال کالج قائم کرنے کےلئے سنجیدہ نہیں:سیوا سنگھ بالی
نمائندہ لا زوال
رام بن //اسمبلی حلقہ بانہال کی عوام کو درپیش مشکلات و مانگوں کو لے کر نیشنل پینتھرز پارٹی کی جانب سے ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک یاداشت بذریعہ چیف سیکرٹری جموں و کشمیر ارسال کر دی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پینتھرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سیوا سنگھ بالی نے یہاں جاری ایک پریس بیان میں کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہاکہ ریاستی مخلوط حکومت اکھڑال میں قائم کئے جانے والے ڈگری کالج کےلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ کے بچوں کامستقبل تاریک ہو تا جا رہاہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم کر پیش کئے جانے والی یاداشت میں انہوں نے وی ڈی سی ممبر ان کے ساتھ ساتھ ایس پی اﺅ کی تنخواہوں کو واگزار کر نے کی مانگ کےساتھ ساتھ اسمبلی حلقہ میں سڑکوں کی مرمت ،سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنا،لوگو ں کو پینے کا صاف پانی اور بجلی کی فراہمی ودیگر مانگوں کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاستی حکومت نے کاغذوں میں اکھڑال میں منصف کورٹ قائم کر نے کےساتھ ساتھ کالج اور گرین پارک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ۔تاہم حکومت کی نااہلی
کی وجہ سے ابھی تک اس وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔سیوا سنگھ بالی نے مزیدکہاکہ حالانکہ ملک کے سابقہ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھا کر کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر قانون عبدالحق خان نے اکھڑال میں منصف کورٹ کی عمارت اور گرین پارک کا سنگ بنیاد رکھا تھا تاہم اس کے باوجود بعد میں ریاستی حکومت کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی گئی ۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس علا قہ میں جموں و کشمیر بینک کی ایک برانچ کھولی جائے ۔اس موقعہ پر پرشتم سنگھ پریہار ،رویندر سنگھ جموال ،اجے سینی ،نوین ،محمدیوسف جمیل ،منجو گپتا ودیگران بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا