گذشتہ 20 برسوں میں 1210 لوگوں نے سڑک حادثے میں گنوائی ہے جان: بووریہ

0
45

ونے شرما
ادھمپور//گذشتہ 20 سالوں میں سڑک حادثات میں 1210 لوگوں نے جان گنوائی ۔ان 20 سالوں میں ادھمپور علاقے کے سب سے زیادہ لوگوں نے اپنی جان گنوائی، جبکہ چنےنی اور ریمبل دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح سال 2015 میں سب سے زیادہ لوگوں کو سڑک حادثات میں اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔مذکورہ معلومات آر ٹی آئی کارکن اور جن سنگھرش تنظیم کے سربراہ اےڈوکیٹ سنجیت بوریہ نے انہیں آر ٹی آئی کے ذریعے سے ملی معلومات سے دی۔سنجیت نے بتایا کہ 5 اپریل 2018 کو ڈی سی ادھمپور سے آر ٹی آئی کے ذریعے 1 اپریل 1998 سے 31 مارچ 2018 کے درمیان ہوئی سڑک ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی معلومات مانگی تھی اور یہ معلومات پولیس اسٹیشن اور سال کے مطابق مانگی گئی تھی۔ وہیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی پولیس ہیڈ کواٹر ادھمپور نے اپنے خط نمبر اےچ کیو یو آر ٹی آئی / 2018 /-65 3563- تاریخ 20 اپریل 2018 کے ذریعے جو معلومات دی ،اس معلومات کے مطابق 1 اپریل 1998 سے 31 مارچ 2018 کے وقت کے دوران ضلع میں سڑک ٹریفک حادثات میں کل 1210 افراد ہلاک ہوئی ہے۔بووریہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا موجودہ روڑ سیفٹی ویک محض ایک دکھاوا ہے۔ جب تک موٹر وہیکل ایکٹ 1988 اور اس میں بنے قوانین کولاگو نہیں کیا جاتا تب تک ان حادثوں پر روک لگانا مشکل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا