ادھمپور بلدیہ آئی حرکت میں

0
68

آوارہ جانوروں کے خلاف مہم کا آغاز ، 20کے قریب پھاٹک میں بند کئے
ونے شرما
ادھمپور// آوارا جانوروں کے خلاف ادھمپور بلدیہ نے مہم شروع کر دی ہے۔ اس دوران سٹی کونسل کی ٹیم نے سلاتھیہ چوک ،اسٹیٹ بینک آف انڈیا، دومےل چوک ،ایم ایچ چوک پر سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے جانوروں کو پکڑ کر انہیں پھاٹک میں بند کی۔جبکہ ٹیم نے اس مہم میں 20 کے قریب مویشیوں کو پکڑا ہے۔اس موقع پر سٹی کونسل کے سی ای او سنتوش کوتوال کا کہنا تھا کہ بار بار دودھ دینے والے جانوروں کے مالکان کو انتباہ کرنے کے باوجود بھی انہوں نے مویشیوں کو سڑک پر چھوڑنا بند نہیں کیا، جس سے مجبور ہو کر انہیں یہ کارروائی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اس کے لئے مویشیوں کے مالکان سے جرمانہ وصولیں گئے اور انہیں ہدایت دیں گے کہ وہ آگے سے اپنے مویشیوں کو سڑکوں پر نہ بھےجے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا